محمد شکیل انچارج بیدر ضلع وقف آفیسر نامزد
بیدر: 17/اگست(وائی آر) محمد شکیل تحصیلدار اور انچارج اسسٹنٹ کمشنر بیدر کو ڈپٹی کمشنر بیدر جناب رامچندرن آر نے ضلع وقف بورڈ بیدر کے ضلع افسر کی زائد ذمہ داری دی ہے.
ذرائع کے بموجب ریاستی مینارٹی سکریٹری جناب منی ونن نے ڈپٹی کمشنر بیدر کو حکم دیاکہ وہ محمد شکیل کو بیدر ضلع وقف آفیسر کی ذمہ داری تفویض کریں. جسکے پیش نظر محمد شکیل کو بیدر ضلع وقف آفیسر نامزد کیا گیا ہے.
بیدر ضلع کی وقف آفیسر محترمہ صالحہ بیگم کو ریلیو کر دئے جانے کی بات بتائی جا رہی ہے۔