ریاستوں سےمہاراشٹرا

خواتین کو ملک کے تعمیرِنو میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے: ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس

ناگپور: 17/اگست (پی آر) حلقۂ خواتین جماعت اسلامی ہند ناگپور مغرب کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر ” کیا ہم آزاد ہیں” کے بعنوان پر ویپنار کا انعقاد کیا گیا- اس کا مقصود اس بات کا جائزہ تھا کہ آزادی کے 74 سال بعد بھی ہم معاشی، مںعاشرتی، تعلیمی، سیاسئ ، عدالتی اور دستوری طور پر آزاد ہیں یا نہیں؟

اس پروگرام میں ناگپور ضلع بار ایسوسیشن کی ایگزیکٹو ممبر۔ ایڈوکیٹ شبانہ خان، ججاؤ بریگڈ مہاراشٹر کی وائس پریذیڈنٹ سنیتا جھچکر اور دکشیان کی سوشل ایکٹیوسٹ اور مصنفہ پرجولا ٹٹٹے نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں۔ پروگرام کی صدارت جماعت اسلامی ہند مجلس نمائندگان کی رکن اقراء کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کی وائس پریسیڈنٹ ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس نے کیں۔

محترمہ شبانہ خان نے بتایا کہ دستوری طور پر آزادی کی بات کی جائے تو دستور نے نہ صرف بیرون خانہ بلکہ اندرون خانہ میں بھی خواتین کی حفاظت اور آزادی کے لئے ایکٹ فراہم کیے ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان قوانین سے آگاہی حاصل کریں۔

سنیتا جھچکر نے ماضی اور حال میں خواتین کی حیثیت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم زیادہ خودمختارہیں اور اس خودمختاری میں کسی کو بھی رکاوٹ نہیں بننے دیں، انہو‌ں ‌نے کہا کہ سماجی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں۔ پرجولا ٹٹٹے نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسطرح ملک کے مفاد کے خلاف ہے ۔ آپ ‌نے بطور خاص "پیگاسس” کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کے استحصال کا ذریعہ اور انکی آزادی میں رخنہ ہے.

صدارتی خطاب میں محترمہ مبشرہ فردوس نے ملک میں خواتین کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آذاد بھارت میں خواتین آج بھی غیر محفوظ ہیں ‘ وہ آزادی کی نعمت سے بہرور نہیں ہوسکتیں جب تک کہ ٹیگور اور مہاتما گاندھی کے نظریہ آزادی کو ہر ہندوستانی حرز جاں نہ بنالے، آپ نے کہا کہ گاندھی جی کے لیے حضرت عمر فاروق کی حکومت آئیڈیل تھی، آپ‌ نے دور فاروقی کی بہت سی مثالیں پیش کیں اور آزادی کے حقیقی تصور کو بھی پیش کیا۔ اختتامی گفتگو میں آپ نےمثالی آزاد ملک کی تصویر کشی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اس کی تعمیرنو میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

محترمہ حنا شاہ کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!