بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: ذکری پرائمری و ہائی اسکول میں یوم آزادی تقریب

بسواکلیان: 15/اگست (ایم این) شہر بسواکلیان کے ذکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔سیکریٹری ادارہ ہذا کے ہاتھوں پرچم کشائی انجام پائی۔

اس موقع پر ادارہ ہذا کے سیکرٹری نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی آزادی کے حصول کے لئے چلائی گئی تحریکات اور مجاہدین آزادی کی جد وجہد کا ذکر کیا۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کی بجائے فسطائیت اور فرقہ بندی میں جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے تعلیمی میدان سے وابستہ افراد کو تلقین کی کہ درس و تدریس کے ذریعہ ملک و قوم کو آزادی کے صحیح معنوں اور ترقی کی طرف لے جائیں۔ اسی مقصد کے لئے ذکری تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے۔

حافظ سید کلیم اللہ معاون معلم نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ محمد نعیم الدین چابکسوار معزز رکن و مشیر ادارہ ہذا نے اظہار تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر جناب عبد المقیم چابکسوار معزز رکن و جوائنٹ سیکریٹری کے علاوہ محترمہ ناظمہ نسرین صدر معلمہ، محترمہ وسیم سلطانہ کے علاوہ تمام اساتذہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!