بریکنگ نیوز: افغان صدرغنی افغانستان چھوڑ کر تاجکستان چلے گئے
کابل: طالبان آج جیسے ہی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوئے، ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر اشرف غنی نے کابل چھوڑ کو تاجکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ صدر کے دفتر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وہ “سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اشرف غنی کی نقل و حرکت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا”۔
دریں اثنا ایک طالبان عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ غنی کی ملک سے روانگی کے بارے میں رپورٹیں چیک کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ پر دستخط کر دیے ہیں اور جلد ہی ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی ہیلی کاپٹروں نے کابل شہر کا چارج سنبھال لیا ہے جو کہ اس وقت مکمل انارکی کی زد میں ہے۔
پرچم کشائی کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ طالبان نے باضابطہ کنٹرول نہیں لیا ہے، ذرائع نے یہ بھی کہا کہ نائب صدر امر اللہ صالح بھی ملک چھوڑ دیں گے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی اپیل
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ‘میں اپنے خاندان اور بچوں کے ہمراہ کابل میں موجود ہوں اور افغانستان میں ہی رہوں گا. طالبان اور فورسز عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔’