تازہ خبریں

کسان، جوان، محنت کش، نوجوان اور خواتین آزاد ہندوستان کی طاقت: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے تمام باشندگان کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 75 سالوں کے دوران ہندوستان نے کافی ترقی کی ہے اور دنیا میں اپنی موجودگی درج کی ہے۔ آزاد ہندوستان کو یہ طاقت کسانوں، جوانوں، محنت کش مزدوروں، نوجوانوں، سائنسدانوں، چھوٹے بڑے کاروباریوں، خواتین اور ہر اس شخص سے ملی جو اس ملک سے محبت کرتے ہیں اور ملک کے لئے کام کرتے ہیں۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے ملک کی آزادی، خود مختاری، آئین، جمہوریت اور عوام الناس کے مفادات کی حفاظت کرنے کا عہد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!