ہندوستان آج اپنا 75واں یومِ آزادی منارہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخی لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا اور قوم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مشہور نعرے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ میں ’سب کا پریاس‘ اور جوڑا اور کہاکے یہ نعرہ تمام اہداف کے حصول کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔