ہمناآباد: بسوا ساگر PU و ڈگری کالج میں 75واں جشنِ یومِ آزادی و پرچم کشائی
ہمناآباد: 15/ا گست (ایس آر) ہمناآباد کے بسوا ساگر پی یو اینڈ ڈگری کالج میں 75واں یوم آزادی جوش وخروش سے منایا گیا کالج کے منتظم وی کے گنڈورے سر نے پرچم کشائی کی رسم کو انجام دیا اور سبھی حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا اور ترنگے کو سلامی دی،اس موقع پر کالج کے صدر شیو ساگر نے اپنے مختصر سے خطاب میں وطن کی آزادی میں اہم کرادار نبھانے والوں کو یا د کیا اور ان کو خراج عقیدت پیش کی۔بسوا ساگر کالج کا قیام ہمناآباد میں سال 2016میں کیا گیا۔
اس کالج کی خصوصیت یہ ہے کے یہاں پر ایک مضمون اُردو بھی پڑھایا جا تا ہے اس کالج سے پی یو سی کے ابھی تک جملہ چار بیاچ نکل چکے ہیں اور بی ایس سی کا ایک بیاچ فارغ ہوا ہے سال گذشتہ پی یوسی کے 4 طالب علموں کو نیٹ کے ذریعہ میڈیکل کی تعلیم میں داخلہ ملا ہے۔
اس کے علاوہ یہاں پر مسابقتی امتحانات کی تیاری بھی کروائی جاتی ہے جس کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہے۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لئیے علیحدہ ہاسٹل کا بھی نظم رکھا گیا ہے۔ اس خصوصی موقع پر تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔