ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں جشنِ آزادی کی تقریب، MLA راج شیکھر پاٹل کا خطاب

جنگ آزادی کے مجاہدین کی جدو جہد کے باعث آج ہم جشن آزادی منا رہے ہیں: MLA راج شیکھر پاٹل

ہمناآباد: 15/ا گست (ایس آر) جنگ آزادی کے مجاہدین کی جدو جہد کے باعث آج ہم جشن آزادی منا رہے ہیں اور یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے منی ودھان سودھا میں پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کے انگریز ہندوستان میں بغرض تجارت کو آئے تھے اس کے بعد انہوں نے ہندوستان پر کئی سال حکومت کی ہے،جنگ آزاد ی میں ہمناآباد سے بھی کئی مجاہدین نے حصہ لیا ہے جن میں پنڈت شیو چندر، سابق رکن پارلیمان بیدر رامچندر ویرپاّ، مانک راؤ بھنڈاری، لکشمن راؤ آریاء کے علاوہ دیگر مجاہدین شامل ہیں۔

آج ہندوستان کو آزاد ہو کر 75سال بیت جانے کے بعد بھی کئی لوگ اپنے ذاتی گھروں سے محروم ہیں مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی اسکیمات جاری کیے جا رہے ہیں سلم بورڈ کی جانب سے ہمناآباد کے سلم علاقوں کے لئیے پانچ سو مکان منظور ہوئے ہیں جس کے لئیے بہت جلد ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔ ہمناآباد میں کئی ترقیاتی کام چل رہے ہیں لینڈ مافیا کی وجہہ سے کئی سرکاری جگہہ پر ناجائز قبضہ جات ہورہے ہیں عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کے وہ ایسے جگہوں کی نشاندہی کریں کیونکہ ہمناآباد میں سومنگ پُل کی تعمیر کرنا ہے جس کے لئے 2 کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں اور جگہ نہ ملنے کی وجہہ سے اس کی تعمیر ہنوز التواء کا شکار ہے۔

گھوڑواڑی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 3 کروڑ منظور ہوئے تھے، مزید 1 کروڑ منظور ہوچکے ہیں اورچٹگوپہ میں سرکاری اسپتال کی تعمیر کے لئے 25 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں، عہدیداران اگر اپنے فرض سے کوتاہی برتتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

بیدر میں نگران وزیر کی صدرات میں منعقد کردہ میٹنگ میں کارنجہ ڈیم کے پانی سے متاثرین کے مسلۂ کو میں نے وزیر کے علم میں لایا ہوں بہت جلد میں اور نگران وزیر متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کریں گے، ہیلی کھیڑ (بی) شکر کارخانہ کے لئیے سدرامیا اور کمار سوامی کی حکومت میں 30کروڑ روپے منظور کرواکر اس کو شروع کیا گیا تھا یڈی یوروپا نے کہا تھا کے وہ اقتدار میں آئے تو اس کارخانہ کو شروع کریں گے اقتدار میں آنے کے بعد 2سال بیت گئے، مگر یہ کارخانہ نہیں شروع ہوا۔ ماضی میں اس کارخانہ کے لئے کسانوں کی تنظیموں نے احتجاج منظم کیا تھا مگر اب یہ کیوں خاموش ہیں۔ کورونا وباء کے دوران بہترین خدمات انجام دینے پر راج شیکھر پاٹل نے ڈاکٹر گوند کی ستائش کی۔

اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، تحصلیدار ناگیا ہیر مٹھ،صدر بلدیہ کستور بائی،نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی سومیا مڑپتی،تعلقہ پنچایت ای، اُو ویجنا تھ پھولے، سوم لنگ بی کمبار ڈی ایس پی،ڈاکٹر ملکاآرجن یاتنور سی پی آئی، ابھیشک پاٹل، رکن بلدیہ محمد افسر میاں، محمد مکرم جاہ، سید ظفر اسلم، محمد ریحان، محمد خالد،نیاز یاسر، بابو راؤ پرم شیٹی کے علاوہ مختلف محکمۂ جات کے عہدیداران اور کثیر تعداد میں عوام موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!