بیدر: اقرارالدین کی 10ویں جماعت میں نمایاں نشانات سےکامیابی
بیدر: 12/اگست (وائی آر) محمد اقرارالدین ولدمحمد ابرارالدین نے ایس ایس ایل سی امتحان میں ٹاپ درجہ پر کامیابی حاصل کی ہے جن کا رجسٹرنمبر20210628256ہے۔ انھوں نے 625 میں سے 589 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ شاہین ہائی اسکول ٹاپر سلسلہ نمبر 5ہے. وہ بزر گ شاعر محمد امیرالدین امیر کے پوتے ہوتے ہیں۔ اس کامیابی پر والدین اور عزیز واقارب دوست احباب مسرت سے سرشار ہیں اوراقرارالدین کو ڈھیروں دعائیں اور نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکبادی سے نوازا ہے۔