بیدر ضلع نگران کاروزیر پربھوچوہان کا 13/اگست کو دورہ بیدر
بیدر: 12/اگست (وائی آر) محکمہ افزائش مویشیاں اور ضلع نگران کاروزیر پربھوچوہان 13/اگست کی صبح 10بجے ضلع بیدر کے مرکھل موضع میں گرام ون سیوا کیندر کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام میں ضلع کے ارکان اسمبلی، ارکان کونسل سمیت تمام عوام حصہ لیں گے۔ اس تقریب میں حصہ لینے کے لئے صحافیوں کے واسطے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے دفتر سے صبح 9بجے گاڑی کااہتمام کیاگیاہے۔ صحافیوں سے وقت مقررہ پر پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔