چیف منسٹر کرناٹک نے رات اور ویک اینڈ کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے پولیس عہدیداروں کو دیا حکم
سرحدی اضلاع میں ویک اینڈ کرفیو کا اعلان، کرناٹک کے کم از کم 8 سرحدی اضلاع بشمول میسور، چماراج نگر، منگلور، کوڈاگو، بیلگاوی، بیدر، کلبرگی اور وجئے پورہ سخت نگرانی میں ہوں گے۔
بنگلورو: کرناٹک سی ایم بومائی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کیرالہ اور مہاراشٹر سے متصل اضلاع میں ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کہ ریاست بھر میں موجودہ رات کا کرفیو رات 10 بجے کے بجائے 9 بجے سے ہی شروع ہوگا۔ یاد رہے اس وقت ریاست میں رات کا کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک ہے۔
جمعہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد بومائی نے کہا، “ہم نے کوویڈ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے، آنے والے دنوں میں مثبت شرح میں ممکنہ اضافے یا کمی کے بارے میں آل انڈیا سطح پر کچھ ہدایات بھی آئی ہیں، کچھ فیصلوں کے لیے ہم نے اِس کو بنیاد بنایا ہے۔”
کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے پولیس عہدیداروں کو رات اور ویک اینڈ کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے