ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک میں 9 وی‏ں تا 12 ویں جماعت کی کلاسیں 23 اگست سے شروع ہوں گی: چیف منسٹر

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سی ایم بسوراج بومائی نے کہا کہ حکومت نے کیرالہ اور مہاراشٹر کی سرحد سے متصل اضلاع میں ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرناٹک جمعہ کو حکومت 23 اگست سے 9 وی‏ں تا 12 ویں جماعت کے طالب علموں کے لئے اسکولوں اور ؤکالجز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلی نے کہا کہ سکول کھولنے کے لیے کچھ شرائط ہیں، جس کے مطابق متبادل دنوں میں بیچوں میں کلاسیں منعقد کی جائیں گی اور تفصیلات جلد دی جائیں گی۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سی ایم بومائی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے ماہرین نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور اس سلسلے میں دیگر ریاستوں کے موقف پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا "ہم نے اسے 2 مراحل میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کلاس 11،10،9 ویں اور 12 ویں (I اور II PUC) کی کلاسیں 23 اگست سے شروع ہوں گی۔”

بومائی نے مزید کہا، "ماہرین کی رائے ہے کہ تیسری لہر کے امکان اور کوویڈ انفیکشن کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اگست کے آخر تک کلاس 8 سے پرائمری اور سیکنڈری کلاس شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائئے گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!