بیدرضلع بیدر سے

محمد فیاض الدین HKGN کو مرکز تحفظ اسلام بنگلور کی جانب سے سپاس نامہ

بیدر: 5/اگست (اے این)مرکز تحفظ ِ اسلام کی جانب سے HKGN اپارٹمنٹ میں ایک جلسہ منعقد ہوا، جس میں ”مرکز تحفظِ اسلام“ بنگلور کا نمائندہ قاری حیات خان و گروپ نے جناب الحاج محمد فیاض الدین صاحب HKGNکو ان کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا۔ مولانا عتیق الرحمن رشادی کو بھی سپاس نامہ پیش کیا۔

اس موقع پر مفتی غلام یزدانی اشاعتی و دیگر علماء کرام و معززین شہر کو حضور ﷺ کا خط سر کش جناتوں کے نام پیش کیا۔ اس موقع پر الحاج محمد فیاض الدین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان و مال کا مالک صرف اللہ ہے، اللہ نے ہمیں جو دولت دی ہے،اس میں سے صحت و تندرستی کی حالت میں خرچ کرنا چاہیے، جو کچھ ہم نے چھوڑ دیا وہ ہمارے وارثوں کا ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!