ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد ‏MLA راج شیکھر پاٹل کی تہنیت

بیدر: 5/ اگست(اے ایس ایم) راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمناآباد کی بہترین اور نمایاں کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے تعلقہ چٹگوپہ کے عوامی قائد جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر و پروپرائٹر اعظم سویٹ چٹگوپہ کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد جس میں وریش توگاؤں میڈیکل، ویرا ریڈی، گجانن، گورکھناتھ، اشوک، محمد مجیب اور دیگر نے جناب راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمناآباد کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے انہیں شال اور گلپوشی کرکے تہنیت پیش کی۔

قائد وفد جناب محمد اسلم سیٹھ نے اس امید اور یقین کا اظہار کیا ہے کہ جناب راج شیکھر پاٹل ہمیشہ کی طرح حلقہ اسمبلی ہمناآباد کی ترقی کے لئے عوام کے درمیان رہے کرخدمات انجام دیں گے۔ اس موقع پر راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ ہمیشہ کی طرح کسی بھی معاملہ کے لئے کسی بھی وقت یاد کریں میں آپ کے درمیان رہونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!