وجئے پور: سکیاب ڈگری کالج کا یونیورسٹی افسران نے کیا دورہ
بیدر:3/اگست(وائی آر) پروفیسر بی کے تلسی مالا، وائس چانسلر اور رجسٹرار ایوالویشن پروفیسر رمیش کے۔ کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور نے سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین ویجاپور کا دورہ کیا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے کوویڈ احتیاطی اقدامات، اگست میں ہونے والے پہلا سمسٹر اور تیسرا سمسٹر امتحانات کی تیاریوں کو سراہا۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد افضل، درس و تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے یونیورسٹی حکام کو امتحانات کی تیاری کے متعلق بتایا.اس بات کی اطلاع ڈاکٹر سمیع الدین نے دی ہے۔