ضلع بیدر سے

بیدر: عبدالحی مرحوم مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک کی دختر کا عقد مسعود

بیدر: 5/ڈسمبر(اے ایس ایم) فخر صحافت مولوی محمد عبدالحمید صاحبؒ مدیر اعلیٰ روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدرکی نبیری و جناب محمد عبدالحی صاحب مرحوم مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد مظہر پٹیل ساکن املاپور کے فرزند محمد حاجی پٹیل (ایم۔بی۔اے) کے ساتھ جامع مسجد بیدر میں انجام پایا۔ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی نے خطبہ نکاح پڑھا اورپُر مغزخطاب کیا اور دعاء فرمائی۔

محفل عقد و ممتاز فنکشن ہال بیدر میں ترتیب دیئے گئے پُر تکلف ضیافت میں مہاراشٹرا، کرناٹک، تلنگانہ،آندھرا پردیش، گلبرگہ،حیدرآباد، منگلگی، منہلی، منا اکھیلی،چٹگوپہ، ہڈگی،بگدل،کمٹھانہ، آملاپور، بیدراور دیگر مقامات کے صحافی، علمائے دین، ڈاکٹرس،انجینئرس، کنٹراکٹرس،وکلاء،تاجرین دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے سماجی فاصلہ بنائے رکھتے ہوئے شرکت کی اور بغلگیر ہوکر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازہ۔اہلیہ محترمہ محمد عبدالحمید صاحب کی سرپرستی اور محمد عبدالصمد ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر وبرادران ِوشیخ علی صاحب فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!