بیدر میں ایکتا لاری میکانک اسوسی ایشن کا قیام، سید وحیدلکھن صدر منتخب
بیدر:3/اگست (وائی آر)بیدر میں ایکتا لا ری میکا نک اسو سی ایشن کا قیام عمل میں آیاہے۔ تفصیلات کے بموجب بیدر میں لا ری میکا نکوں کو کئی مسائل درپیش ہیں جسکی کہیں بھی سنوا ئی اوریکسوئی نہیں ہو رہی تھی جس کو دیکھتے ہو ئے لاری میکا نک نے مشورہ کے بعد طئے کیاکہ ایک اسوسی ایشن کاقیام عمل میں لایاجائے جسکے بعد سبھی کی تا ئید سے ”ایکتا میکا نک اسو سی ایشن“ کے نام ایک تنظیم رجسٹرڈ کی گئی۔ جسکے عہدیدار اسطرح ہیں۔
جناب سید وحید لکھن صدر، ایم ڈی دستگیر نا ئب صدر، محمد لئیق الدین جنرل سیکریٹری، اور مسٹر اشوک سیکریٹری بنا ئے گئے۔ اسکے علا وہ درجنوں میکا نک بطوراراکین اس نئی رجسٹرڈ باڈی میں شامل ہوئے۔اس موقع پر بدرالدین کالونی بید رمیں سید وحید لکھن کی زیر صدارت تمام میکانک کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ان کے مسائل پر بات چیت ہوئی اور گروپ فوٹو لے کر اپنے اتحادکامظاہرہ کیاگیا۔
میکانک حضرات کو امید ہے کہ ان کے مسائل حکومت فوری طورپر حل کرنے کی طرف متوجہ ہوگی۔او ران کے قائد سید وحیدلکھن ان کے مسائل حل کرنے میں فعال رول اداکریں گے۔