ضلع بیدر سےہمناآباد

بھدریش پاٹل کو APMC کا صدر کانگریس پارٹی نے بنایا ہے اور وہ اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں: MLA کا بیان

ہمناآباد: یکم /اگست (ایس آر) بھدریش پاٹل کو اے پی ایم سی کا صدر کانگریس پارٹی نے بنایا ہے اور وہ میرے نام پر انتخابات میں جیت حاصل کی ہے ان کو چاہئیے کے وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں اُس کے بعد انتخابات کا سامنا کریں اور وہ اگر دوبارہ اے پی ایم سی کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو میں خود اُن کو مبارک باد پیش کروں گا، یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے اپنی رہائش گاہ پر طلب کردہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ کو ہمناآباد اے پی ایم سی کے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی اس تحریک کی نوٹس خود نائب صدر کام شیٹی نے بتاریخ 26-3-2021 پیش کی تھی نوٹس دینے کے بعد صدر اور سیکریٹری کا کام ہوتا ہے کہ وہ اجلاس طلب کرے انہوں نے اجلاس طلب نہیں کیا تو تحصلیدار نے اجلاس طلب کیا اور تمام کاروائی کو انجام دیا اس میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، نوٹس دینے والے نائب صدر کام شیٹی عین وقت پر دل بدلی کی ہے اُن کو بھی چاہئیے کے وہ اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں۔بی ایس ایس کے چیر مین سبھاش کلور نے اے پی ایم سی میں تحریک عدم اعتماد ناکام ثابت ہونے پر اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

اخلاقی طور پرصدر اور نائب صدر کو چاہئیے کے پہلے وہ مستعفی ہوجائیں کیونکہ وہ کانگریس پارٹی کے تائیدی اُمیدوار ہیں مستعفی ہونے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرکے دوبارہ انتخابات کا سامنا کریں بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کے اے پی ایم سی کی معیاد 6 ماہ باقی ہے قبل از وقت اس کو تحلیل کردیتے ہیں اور دوبارہ انتخابات کا سامنا کرتے ہیں، موجودہ وقت میں اے پی ایم سی کی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ 2ماہ سے یہاں پر صفائی کے کام کو انجام نہیں دیا گیا ہے میں نے بلدیہ کے مزدورں کو بھیج کر صفائی کروائی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد پدماکر پاٹل اپنے بیانات میں مجھ پر غیر ضروری تنقید کرتے ہیں 2008 کے اسمبلی انتخابات میں میرے مقابل میں انکی ضمانت ضبط ہو چکی ہے اور سبھاش کلور کا کام صرف عہدیداران کا تبادلہ کروانا اور انتظامیہ چلانے میں خلل اندازی کرنا ہے، آنیوالے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی بہترین مظاہرہ پیش کرے گی۔

صدر بلاک کانگریس ورکن بلدیہ محمد افسر میاں نے اپنے بیان میں کہا کے اے پی ایم سی کے صدر بھدریش پاٹل چور دروازے سے داخل ہو کر اقتدار پر قابض ہوئے ہیں ان کو چاہئیے کے وہ فوری طور پراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں، دغا دینے والے کسی بھی پارٹی کے نہیں ہوتے ہیں، کورونا وباء کے دوران رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے اپنے حلقہ اسمبلی میں آنیوالے تمام موضوعات کا دورہ کیا اور عوام کے رابطہ میں رہے بی جے پی کے قائد سبھاش کلور نے کہاں کا دورہ کیا ہے اور آج بھی یہ عوام کی خدمت میں ہمیشہ مصروف ہیں اور عوام جس کا ساتھ دے گی وہ اقتدار میں آئے گا۔ اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، ویرناپاٹل، بھیم راؤ پاٹل، ابھیشک پاٹل، مہانتیا تیرتھ صدر بلدیہ ہیلی کھیڑ(بی) کے علاوہ کثیرتعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

error: Content is protected !!