ابھیشیک پاٹل کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کٹس کی تقسیم

بیدر: یکم /اگست(وائی آر) ہمناآباد اور چٹگوپہ کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر جناب راج شیکھر پاٹل کے فرزند ابھیشیک پاٹل نے آج ہمناآباد میں ضرورت مندوں میں اپنی جانب سے مفت راشن کٹس تقسیم کئے۔ راشن کٹس کی تقسیم کے وقت ابھیشیک پاٹل نے بتایاکہ کورونا کال نے زندگی کو مختصر اور بے مزہ کردیاہے۔ زندگی میں کورونا کے آنے سے جو کمی واقع ہوئی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے سبھی لوگ ضرورت مندوں کی مددکرتے ہیں تو زندگی پھر ایک بار ذائقہ والی بن جائے گی۔ عبدالقدیرلشکری کے مطابق ابھیشیک پاٹل نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فضول کام میں وقت نہ گنوائیں۔ تعمیری کام انجام دیں۔ آج ملک کو، انسانوں کو اور ہمارے ہمناآباد کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ آج رکن اسمبلی راج شیکھرپاٹل نے ہمناآباد میں ایک پریس کانفرنس طلب کرکے اے پی ایم سی کے صدر بھدریشورپاٹل سے کہاکہ وہ اخلاقی طورپر استعفیٰ دیں۔ اسلئے کہ وہ جس وقت اے پی ایم سی کے صدرتھے وہ صدر میرے اور کانگریس کے نام پر بنے تھے۔ اب بی جے پی میں شمولیت اختیا رکرکے بدستور صدر بنے رہنے کی سازش رچانا کوئی درست بات نہیں۔ راج شیکھرپاٹل نے بی جے پی قائد سبھاش کلور کو ایک محدود سیاست دان قرار دیا۔ اورپوری طاقت سے دعویٰ کیا کہ ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں کا نگریس پھر ایک بار برسراقتدار آئے گی اور اس طرح منہ توڑ جوا ب دے گی۔

رکن بلدیہ محمد افسرمیاں صدر بلاک کانگریس ہمناآباد سٹی نے بھی پریس کو مخاطب کیا۔ رکن اسمبلی کے بھائی ڈاکٹر چندرشیکھرپاٹل ایم ایل سی، بھیم راؤ پاٹل اور ابھیشیک پاٹل ودیگرقائدین بھی پریس کانفرنس میں موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!