بیدرضلع بیدر سے

بیدر: محمد نبی قریشی جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کے ریاستی صدر منتخب، MLA بنڈپا قاسم پور نے پیش کی تہنیت

بیدر:28/ستمبر (اے ایس ایم) ریاستِ کرناٹک میں قریش برادری کے معروف رہنما محمدنبی قریشی کو آل انڈیا جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کی ریاستی یونٹ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب بنگلور میں منعقدہ آل انڈیا جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔

نبی قریشی بیدر ضلع کے علاوہ ریاست کرناٹک میں قریش برادری کے بااثر رہنماؤں میں سے ہیں۔ آل انڈیا جمعیت القریش کے ریاستی یونٹ کے مختلف عہدوں پررہ کر پوری ذمہ داری کے ساتھ قریش برادری کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے‘ اجلاس کی صدارت آل انڈیا جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فہیم صاحب نے کی جبکہ کمیٹی کے شمالی ہند کوآرڈینیٹر سلیم صاحب اورجنوبی ہند کے کوآرڈینیٹر بی. ایم. یوسف صاحب اور دیگر تمام ریاستوں اور کرناٹک کے مختلف اضلاع کے نمائندے موجود تھے۔

محمد نبی قریشی کے مذکورہ بالا انتخاب پر بیدر جنوب کے رکن اسمبلی مسٹر بنڈپا قاسم پور ڈپٹی لیڈر کرناٹک اسمبلی نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد نبی قریشی جمعیت القریش کے ایک متحرک و ترقی پسند لیڈر ہیں ہمیشہ وہ جمعیت القریش کی ترقی و فلاح و بہبود کیلئے منہمک رہتے ہیں۔ انہوں نے جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کے ریاستی صدر منتخب ہونے پرنبی قریشی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی شالپوشی و گلپوشی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!