آن لائن مشاعروں کو جنم دینے بزمِ اُمید فردا کی کوشیش قابلِ ستائش ہے: مبین احمد زخم
نوجوان شعراء کو فنی تربیت وقت کا اہم تقاضہ: منیر احمد جامی
بنگلور: 29/جولائی (راست) بزمِ اُمید فردا، بنگلورکے زیراہتمام ”عید ملن مشاعرہ“ کا کامیاب انعقاد بروز چہارثنبہ 28/جولائی 2021 فیس بک لنک www.facebook.com/smirfanulla پر آن لائن عمل میں آیا۔ اس مشاعرے کی صدارت مشہور و معروف شاعر و صحافی جناب منیر احمد جامی نے فرمائی اورمہمانِ خصوصی شاعر و صحافی جناب مبین احمد زخم رہے۔ مشاعرے کا آغاز ظہور زہر آبادی کے تلاوتِ آیاتِ کلام پاک سے ہوا جب کہ صبا انجم عاشی صاحبہ نے نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا۔
صدارتی خطاب میں منیر احمد جامی نے فرمایا کہ ”نوجوان شعراء کی رہنمائی اور رہبری نہایت ضروری ہے کیونکہ کے نوجوان شعراء ’بحر، اشعار کی تختی، اور الفاظ‘ کی ادائیگی کے معاملے میں نہایت ہی کمزور ہیں نئی نسل کو اور ان کے کلام کو پختہ کرنے کے لئے ان کی رہنمائی کرنا بزرگ اور استاد شعراء کی ذمہ داری ہے“۔ منیر احمد جامی نے بزمِ امید فردا کی جانب سے کئے جا رہے ادبی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے سید عرفان اللہ قادری کو مبارکباد پیش کی اور مشورہ پیش کیا کے ”نوجوان شعراء کی تربیت کے لئے بھی بزمِ امیدِ فردا سے آن لائن پروگراموں کا انعقاد ہونا ضروری ہے۔“
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے صحافی اور شاعر مبین احمد زخم نے کہا کہ”موجودہ حالات میں بزم امید فردا نے آن لائن مشاعروں کی روایت کو جنم دے کر اردو ادب میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔ بزمِ امید ِ فردا آج ایک ریاستی تنظیم نہیں بلکہ بین الاقوامی تنظیم بن گئی ہے۔ اس بزم کو جاننے والے اور اس بزم سے جڑنے والے اور اس بزم کی کارکردگی سے متاثر ہونے والوں میں ملکی اور غیر ملکی معروف قلم کار اور ادباء شامل ہیں“۔
اس موقع پر ظہور ظہیرآبادی- حیدرآباد، احمدارسلان -جموں کشمیر، خوشبو پروین قریشی-بہار اور کرناٹک کی نمازندگی کرتے ہوئے مسرور نظامی،ریشمہ طلعت شبنم، رفیق احمد اختر، صباانجم عاشی، مبین احمد زخم اور صدر مشاعرہ منیر احمد جامی نے اپنے کلام سے ناظرین کو محظوظ فرمایا۔ سرپرست بزمِ امیدِ فردا سید عرفان اللہ قادری نے تمام مہمانوں صدر مشاعرہ اور تمام شعراء، ناظمِ مشاعرہ اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عین ملن مشاعرے کے اختتام کا اعلان کیا۔