ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک اردواکادمی سے غیرسرکاری اردولائبریریوں کی تجدیدکاری

بیدر: 29/جولائی (وائی آر) کرناٹک اردو اکادمی کی رجسٹرار نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ کرناٹک اردو اکادمی سال 2021-22میں حکومت کرناٹک کے ماتحت ریاست کرناٹک کی غیرسرکاری اردو لائبریریوں کی تجدید کاری کے لئے یکمشت مالی مدد دینے کااعلان کیاہے جس میں اردو رسائل و جرائد، اردوکتابیں، کرسیاں، بنچ، ٹیبل اور لائبریری دفتر میں کام آنے والی دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کی رقم جاری کی جارہی ہے۔

عرضی وہدایات کرناٹک اردواکادمی کی ویب سائٹ www.karnatakaurduacademy.orgسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مکمل شدہ عرضی بذریعہ ڈاک یاکورئیر ذیل کے پتہ پر روانہ کریں۔ رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی، نمبر57/17، حج بھون، تھرومناہلی ولیج، ہیگڈے نگر، مین روڈ، بنگلور 560064۔ یابذات خود اکادمی کے دفتر بھی پہنچ سکتے ہیں۔ عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 10اگست 2021 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!