ضلع بیدر سے

شیخ عبدالوحید کے انتقال پر بیدرجماعتِ اسلامی کا اظہارِ تعزیت

بیدر: 14/اپریل (پریس ریلیز) محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا و میڈیا انچارج جماعت اسلامی ہند بیدر کی پریس نوٹ کے مطابق جماعتِ اسلامی ہند بیدرکے رکن جناب شیخ عبدالوحید ولد جناب شیخ محبوب صاحب مالک اسٹاراسٹیل نزد مسجد ابراہیم، روبرو اسلامک سنٹر،مین روڈ بیدر ساکن چشتیہ پورہ نور خان تعلیم، بیدر مختصر سے علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔کل رات یعنی بروز پیر مورخہ 13اپریل 2020انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی عمر تقریبآ68سال بتائی جاتی ہے۔

شیخ عبدالوحید صاحب جوانی ہی سے اسلامی تحریک سے وابستہ رہے اور مخلص رکن جماعت کی حیثیت سے جماعت اسلامی کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں میں دل و جان سے سرگرم رہتے تھے جو بھی ذمہ داری انہیں دی جاتی تھی وہ حسن و خوبی انجام دیتے وقت کے بڑے پابند تھے، مرحوم مقامی جماعت کے شعبہ خدمت خلق سے شعبہ اسلامک سنٹر کے کئی سال تک ناظم رہے غریب محتاج اور بیواؤں کو تلاش کرکے ان تک جماعت اسلامی کی امداد اور ماہانہ وظائف پہنچانے میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ مرحوم نے اپنے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کی ۔ پیشے سے تاجر تھے مارکیٹ میں ایک معروف ایماندار اور دیانت دار تاجر کی حیثیت سے بلا لحاظ مذہب و ملت مشہور تھے۔

مرحوم کے انتقال پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک ڈاکٹر بلگامی محمد سعدمعاون امیر حلقہ جناب محمد یوسف کنی اور سابق امیر حلقہ جناب اطہراللہ شریف نے بھی مرحوم کے اچانک سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئےدعائے مغعرت کی۔

امیر مقامی جماعت اسلامی ہندبیدر جناب محمد نظام الدین صاحب نے کہا کہ بیدرجماعت اسلامی ایک سرگرم معزز مخلص رکن جماعت سے محروم ہوگئی۔ بیدرجماعت اسلامی کے تمام ارکان وکارکنان و متفقین نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی شیخ عبدالوحید صاحب کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور انکی تمام خدمات کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے ان کے خطاوں اور لغزشوں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مقامی جماعت کوانکا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!