الیکشن2019تازہ خبریںخبریںقومی

مودی کی ہرتقریرسےملک کوچوٹ پہنچتی ہے: کانگریس ترجمان

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گذشتہ پانچ سال میں ملک میں بڑے دھماکے نہیں ہونے سے متعلق بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پٹھان کوٹ، اودھم پور، پمپور، پلوامہ وغیرہ مقامات پر ہوئے ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو بتانا چاہئے کہ ان سے بڑے دھماکے کیا ہوتے ہیں۔

ملک میں پچھلے پانچ برسوں کے دوران 1706 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 426 جوان شہید ہوئے اور 1355 عام شہری مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی زمینی حقائق کا انکار کرتے رہتے ہیں اور سیکورٹی کے نام پر ملک کو تقسیم کرتے ہیں۔ ان کی ہر تقریر اور بیان سے ملک کو چوٹ پہنچتی ہے اور ہر بیان کے ذریعہ سے وہ ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ حقائق کو مسترد کیا جائے اور اپنے سیاسی فائدے کے حساب سے حقائق کو پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پانچ سال کے دوران صرف سماج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

کانگریس ترجمان آنند شرما نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس بریفنگ میں دعوی کیا کہ مودی حکومت کے دور میں ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دسمبر 2018 تک سولہ بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ ملک میں پچھلے پانچ برسوں کے دوران 1706 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 426 جوان شہید ہوئے اور 1355 عام شہری مارے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے داخلی سلامتی کو کبھی اہمیت نہیں دی ہے اور اس سے وابستہ حقائق کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے حکومت سے آئی ای ڈی کو تباہ کرنے کے لئے جدید آلات خریدنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مودی حکومت نے فورس کے مطالبہ پر توجہ نہیں دی اور اس کے لئے فنڈ دستیاب نہیں کرایا گیا۔(یواین آئی )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!