الیکشن2019

مودی حکومت چند دنوں کی مہمان: راہل

نئی دہلی، 4 مئی (یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے پانچ سال میں ملک کی معیشت کو برباد کیا ، بدعنوانی کو پناہ دی اور کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو نظر انداز کیا ہے۔ ملک کے عوام نے انہیں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن ہار رہی ہے اور مسٹر مودی کے چہرے پر نصف انتخابات ختم ہونے کے بعد اب یہ واضح دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے عوام کو اذیت دی ہے، سماج کو بانٹنے کا کام کیا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو خراب کیا ہے، لہذا ملک کے عوام انہیں سبق سکھانے جا رہےہیں۔ ان کی حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ مسٹر مودی اور آر ایس ایس کے کام کرنے کا طریقہ، نیتی آیوگ، الیکشن کمیشن، ریزرو بینک اور سپریم کورٹ جیسے آئینی اداروں پر دباؤ بنا کر کام کرنے کا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی ان کے کام کرنے کے اسی طریقے سے متاثر نظر آ رہا ہے اور اس وجہ سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ کافی کمزور نظر آ رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!