اترپردیشخبریںریاستوں سےقومی

یوپی میں کوئی مجرم خاتون کی طرف آنکھ اٹھاکر بھی نہیں دیکھ سکتا! پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی ستائش کی۔ مودی نے کہا، ’’آج یوگی جی خود کڑی محنت کر رہے ہیں۔ کاشی کے لوگ گواہ ہیں کہ وہ یہاں مستقل طور پر آتے ہیں اور ہر تقریاتی کام کا جائزہ لیتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے صوبے کے ہر ضلع کے لئے کام کیا ہے۔‘‘

مودی نے مزید کہا، ’’یوگی آدتیہ ناتھ یوپی کو جدید ریاست بنانے کی سمت میں تیزی سے گامزن ہیں۔ مافیا راج اور دہشت گردی کو قابو کر لیا گیا ہے۔ آج مجرم کسی خاتون کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ قانون کی نظروں سے بچ نہیں سکتے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!