آئیٹا تلنگانہ کی جانب سے 25 اضلاع کے 55 اساتذہ کو "اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا جائیگا
ظہیرآباد: 8/نومبر(پی آر) آئیٹا تلنگانہ میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹاتلنگانہ کی جانب سے ملک ہند کےمجاہد آزادی و پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادکے پیدائش کےموقع پر یوم قومی تعلیم 13/ نومبر بروز ہفتہ اردو مسکن خلوت حیدر آباد میں منعقدہوگا، جس میں ریاستی سطح پر گراں قدر خدمات کے حامل اساتذہ کو اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ کے لیے ریاست کے 25 اضلاع سے 55 اساتذہ کا مختلف زمرہ جات اسکول کالج اور مدرسہ اسٹیٹ ایوارڈ سیلکشن کمیٹی صدر نشین محمد یقین الدین ممبرس سید عارف محمد اصغر حسین، محترمہ اسماء زرین نے آئیٹا کےمختلف سطح کے ذمہ داران سے موصولہ پروفارما کے مطابق اہل امیدواروں کی نامزدگیوں پرغوروخوص کے بعد انتخاب کی تفصیلات حسب صراحت ہے۔
1.آصف آباد فہیم النساء کاغذ نگر،ابراہیم خان لیکچر آصف آباد ،تاج النساء دارالعلوم غریب نواز کاغذ نگر
2۔ جگتیال۔ خالدہ تسنیم ٹی آر نگر ،احمد محی الدین لکچررکورٹلہ، مولانا سید ابرار شریف فیض العلوم
3۔ میدک سےغوثیہ بیگم نر سا پور ،عبدالعظیم گرلز کالج میدک،مفتی صابر علی قاسمی رحیم آباد
4۔ نلگنڈہ۔ محمد امتیاز سلکنور، ڈاکٹر حسینہ کےایم پی کالج، مولانا عبدالوحید دارالعلوم نلگنڈہ۔
5۔ نظام آباد ۔مجیب الدین پرکٹ آرمور ،سیدہ روبینہ کوثر ڈگری کالج بودھن، مولانا سید اظہر علی ندوی قاسمی بابن صاحب پہاڑی
6. سنگا ریڈی ۔ عبدالرحمان رنجہول،سلمہ خاتون ٹمریز کندی، مولانا عرفان ندوی ظہیر آباد
7۔ وقار آباد ۔محمد عثمان علی چٹیال پر گی،نعیم الدین لکچرر وقار آباد،مولانا ارشد علی قاسمی راجیو نگر
8۔ کاماریڈی ۔فہمیدہ سلطانہ عرفات کالونی بانسواڑہ، سید مقبول احمد لکچرر بانسواڑہ ،مولاناشیخ محمد علی سراج العلوم بانسواڑہ
9۔ عادل آباد ۔عبدالمتین ٹالا مڈگو، شیخ مجیب لیکچر عادل آباد
10۔ محبوب نگر ۔حمیرا بیگم موتی نگر
11۔ پدا پلی۔ استقام الدین یہ ٹمریز مخدوم پور کریم نگر،شمشیر لکچرر پداپلی ،مولانا عبد الملک گوداوری کھنی
12۔ ورنگل ۔محمد عظیم اسسٹنٹ پروفیسر نرسم پیٹ
13۔ کھمم۔ گزار بیگم پلی پاڑو،شیخ جانی میاں پی جی ٹی اماپالم ۔
14۔ جنگاؤں ۔فرحت کوثر گونڈولا گڈا
15۔ ہنمکنڈہ ۔مفتی محمد منہاج احمد قیومی صوبہ داری
16۔ نارائن پیٹ ۔خواجہ خلیل الدین احمد مکتھل
17۔ یا دادری ۔شیخ اکبر بادشاہ نارائن پور
18۔ ونپرتی۔ ریاض الدین آتما کور
19۔ سوریہ پیٹ ۔حاجی بابا ٹارچرلہ ،شیخ جانی پاشاہ لکچرر نمکل ،مولانا عمار عابد مدینة العلوم کے کے ،
20۔ کریم نگر ۔سمیہ تسلیم جمی کنٹہ،
21۔ سدی پیٹ۔ سید ارشد پاشاہ ڈیسنٹ ،معراج فاطمہ جونیئر کالج ،مولانا عبدالرحمن قادر پور
22۔ منچریال ۔عبد الرؤف مومن پورہ
23۔ ناگرکرنول ۔اشرف النساء عرب گلی ،شیخ محبوب لکچرر کلوا کرتی،مولاناعبدالوکیل حسامی کلواکرتی
24۔ نرمل ۔قادر حسین بھینسہ
25۔ حیدرآباد ۔فضل احمد اشرفی معظم شاہی، آسیہ تحسین انجم آرا فلک نما ،اسماء زیدی دارالشفاء، فضل الرحمان خرم دیوان دیوڑھی، ساجد علی جہاں نما شامل ہیں
ریاستی قائدین آئیٹا نے منتخب اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔