کیا آزادی کے 75 سال بعد بھی ملک سے غداری سے متعلق قانون کی ضرورت ہے؟ سپریم کورٹ
نئی دہلی: ملک سے غداری سے متعلق قانون (سیڈیشن لا) کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جمعرت کے روز عدالت عظمیٰ نے مرکز سے کہا کہ یہ قانون برطانوی دور کا ہے اور اسے مجاہدینِ آزادی کے خلاف استعمال کیا جاتا تھا۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ آج ملک کی آزادی کے 75 سال گزرنے کے بعد بھی کیا ملک سے غداری سے متعلق قانون کی ضرورت ہے؟