ریاستوں سےکرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

ڈاکٹربلگامی محمدسعدجماعت اسلامی ہند،حلقہ کرناٹک کےنئےامیر

بنگلورو: 2مئی(اے این ایس) امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے رواں میقات اپریل2019ءتا مارچ 2023ءکے لئے نئے امیر حلقہ کی حیثیت سے ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب کا تقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت کی ہر چار سالہ میقات کے آغاز میں جماعت کے شورائی نظام کے ذریعہ مرکز ی اور حلقہ کی سطح پر ذمہ داران کے انتخا بات و تقررات عمل میں آتے ہیں۔
حلقہ کرناٹک کے اس ذمہ دارانہ منصب پر اس سے پہلے محترم محمد سراج الحسن صاحب، مرحوم مولانا محمود خان صاحب ، جناب محمد اقبال ملا صاحب، جناب مرحوم ابراہیم سعید صاحب، جناب محمد عبداللہ جاوید صاحب اور جناب محمد اطہر اللہ شریف صاحب فائز رہے ہیں، محترم محمد اطہر اللہ شریف صاحب نے جناب عبداللہ جاوید صاحب سے 2014 میں ذمہ داری حاصل کی اور اب تک اس ذمہ داری پر فائز رہے، آپ نے اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ علم و ذہانت و صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جدو جہد کے ذریعہ تحریک اسلامی کی تو سیع اور اس کے استحکام کی بھر پور کوشش کی۔
اب ڈاکٹر بلگامی صاحب کو ساتویں امیر حلقہ کرناٹک کی حیثیت سے اس منصب پر فائز کیا ہے۔ 58سالہ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد نے (Urology)MBBS, MS, FRCS کی تعلیم حاصل کی ہے، اس وقت Urology کے مشہور و معروف سرجن ہیں۔ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلس شوریٰ کے1995سے رکن ہیں، آپ امیر مقامی بنگلور سنٹرل2003 تا 2007 اور ناظم علاقہ بنگلور میٹرو2007تا 2011 رہے، اپریل 2011 تا مارچ 2019 حلقہ کرناٹک کے سکریٹری برائے دعوت اور2015تا2019 ناظم علاقہ بنگلور میٹرو کی دوہری ذمہ داری ادا کرتے رہے۔ آپ بنگلور کی مشہور NGO، BIFT (Bangalore Islamic Foundation Trust)کے فونڈر ٹرسٹی کے علاوہ کئی اور اداروں کے ذمہ داروں میں شامل ہیں۔ آپ 2015 سے جماعت اسلامی ہند کی سب سے سپریم باڑی مجلس نمائند گان کے رکن ہیں۔
محترم امیر حلقہ جناب محمد اطہر اللہ شریف صاحب کے دور امارت میں آپ نے بحیثیت سکریٹری دعوت و ناظم بنگلور میٹرو دعوت دین کے لےے جدید وسائل و ذرائع کا استعمال شروع کیا، Dawah on Wheels(آٹو)،IIC Islamic Information Centre کے تحت Toll Free نمبر اور (Street Dawah) Canopy کے ذرائع دعوت پہنچانے کے لیے اختیار کئے۔ آپ نے بنگلور میٹرو کے دور نظامت میں بنگلور میٹرو کانفرنس منعقد کرکے بنگلور میں جماعت اسلامی ہند کی مختلف سرگرمیوں کو عوامی سطح پر نمایاں کرنے کی کامیاب کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!