بیدر میں جلسہ استقبال رمضان برائے خواتین
بیدر: 3مئی(اے این ایس)”استقبال رمضان اور ہماری ذمہ داریاں”عنوان پراجلاس براۓ خواتین منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 4مئی بروز ہفتہ بعد نماز ظہر، بمکان ڈاکٹر سرور عرفانہ صاحبہ،متصل آئس کریم فیاکٹری، روبرو مسجد شاہ خاموش نور خان تعلیم بیدر میں “استقبال رمضان اور ہماری ذمہ داریاں” کہ عنوان پر ایک اجلاس براۓ خواتین منعقد ہوگا۔ جس میں ان شاء اللہ نوجوان عالم دین مولانا احمد بن موسی صاحب نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا۔
اس اصلاحی مجلس میں ڈاکٹر سرور عرفانہ نےخواتین اسلام سے شرکت و استعفادہ کی گذارش کی ہے۔ مزید معلومات کےلئےڈاکٹر سرور عرفانہ کے موبائل نمبر 9482686240 پر رابطہ کریں۔