جی آئی اونے پیش کی کامیاب طالبات کو مبارکباد وتہنیت
ہاسن: یکم مئی (اے این ایس) دسویں جماعت میں امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی درج کرانے والی طالبہ پراگتھی کوجی آئی او ہاسن یونٹ کی جانب سے مبارکبادوتہنیت پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق
وجیاانگلش ہائی سکول ہاسن کی اس طالبہ نے جملہ 625 نمبرات میں سے 624 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں اپنا ایک مقام بنایا ہے۔
گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) ہاسن یونٹ کے ایک وفد نےڈاکٹر شفا فاطمہ رکن مجلس شوریٰ جی آئی او کرناٹکا کے ہمراہ بہار فاطمہ، عائشہ صدیقہ، حبیبہ اور تسمیہ کے ساتھ پراگتھی کے گھر پہنچے جہاں پر اس طالبہ کو تہنیت پیش کی گئی اور اسلامی کتب پر مشتمل تحائف بھی پیش کیے۔ جس کو اس طالبہ نے بخوشی قبول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ جی آئی او بہتر تعلیمی مظاہرہ کرنے پر طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کی تہنیت پیش کرتی رہی ہے جس سے طلباء میں ایک اچھا پیغام جاتا ہے اور ان کے حوصلوں کو جلا ملتی ہے۔ اس موقع پرپراگتھی کے والدین نے جی آئی او کی اس مبارکباد کو بخوشی قبول کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو کافی سراہا اور بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا استقبال بھی کیا۔