ریاستوں سےمہاراشٹرا

یوتھ ونگ جماعت اسلامی کی سماجی تنظیموں اور سنستھاؤں سے ایک اپیل

پچھلے کئی دنوں سے اسپتالوں میں ہو رہی خون کی کمی کے سبب مختلف علاقوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ (عطیہ خون کیمپ) لگانے کی اپیل

ممبئی: 3/جولائی (پی آر) رئیس شیخ صدر یوتھ ونگ جماعت اسلامی ممبئی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل ملک میں جس طرح خون کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے اور اسپتالوں میں خون ختم ہونے کے بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔ لہٰذا محسوس کیا جا رہا ہے کہ اسپتالوں میں خون کی کمی بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے، جس سے بے شمار مریض بھی متاثر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اسپتالوں میں خون کی فراہمی کیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسی نوع کو مدّ نظر رکھتے ہوئے سماجی تنظیمیں، سنستھائیں اور مذہبی ادارے علاقائی بنیاد پر عطیہ خون (بلڈ ڈونیشن کیمپ) کا انعقاد کرنے کی منظّم کوشش کریں۔ اِس ضمن میں تمام ہی تنظیموں، سنستھاؤں اور مذہبی اداروں کے اقدام کا یوتھ ونگ جماعت اسلامی خیر مقدم کرے گی اور ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے8097139124 یا 9167538508 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!