کرناٹک CM نےBJP کارکن پراوین کے اہل خانہ سے ملاقات، 25 لاکھ روپے معاوضہ کا کیا اعلان
بنگلور: 29/جولائی۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے مقتول بی جے پی کارکن پروین نیتارو کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور 25 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا۔ یووا مورچہ کارکن نیتارو کو مبینہ طور پر بیلارے میں اس کی برائلر شاپ کے سامنے تین موٹر سائیکل سوار لوگوں نے منگل کی رات کو قتل کردیا تھا۔
کرناٹک پولس نے اس معاملے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ دکشینہ کنڑ کے ایس پی رشیکیش بھگوان سوناونے نے گرفتار شدگان کی شناخت ساونور کے رہنے والے ذاکر (29) اور بیلارے کے رہنے والے محمد شفیق (28) کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور ہم انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔
چیف منسٹر بسواراج بومائی نے جمعرات کو کہا کہ اتر پردیش میں موجود "یوگی ماڈل” حکومت جنوبی ریاست میں بھی نافذ ہو گی تاکہ ملک دشمن اور فرقہ پرست عناصر سے نمٹنے کے لیے جو حالات کا تقاضا کریں تو بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے عہدے کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کارکردگی کے لیے100 میں سے 100 سکور بھی دیا۔
دریں اثناء منگلورو میں ایک تاجر کو 4 نامعلوم افراد نے جمعرات کی شام قتل کر دیا۔ زخمی کی شناخت منگلورو کے سورتکل کے رہنے والے فاسل کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ منگلورو شہر میں کپڑے کی دکان چلاتا ہے۔ پولیس حکام ابھی تک اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں کر سکے۔