شادی ولیمہ کی خبریں

شیخ خلیل صدر چکن یونین بیدر کی دختر کا عقد مسعود

بیدر: 22/جون (اے ایس ایم) شیخ خلیل صدر چکن یونین بیدر کی دختر کا عقد مسعودجناب محمد اقبال صاحب مرحوم ساکن رواہل گلی بیدرکے فرزند سلمان شیخ بی کام کے ساتھ رحمت فنکشن ہال بیدر میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محمد عبدالصمدنائب قاضی نے خطبہ نکاح پڑھا اورپُر اثر خطاب کرتے ہوئے نکاح کو سادگی سے کرنے کی تلقین کی۔ محفل عقد و ضیافت میں دوست احباب رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شیخ بڑے صاحب کی نگرانی میں شیخ خلیل، شیخ جنید، شیخ محبوب اور شیخ فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!