کیجریوال کا مودی کے نام مکتوب، گھر گھر راشن اسکیم کو منظوری دینے کا مطالبہ
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک مکتوب ارسال کرتے ہوئے دہلی حکومت کی گھر گھر راشن اسکیم کو منظوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیجریوال نے مکتوب کے ذریعے وزیر اعظم سے کہا، اب تک کی سرکاروں نے لوگوں کو 75 سال راشن کی لائن میں کھڑا رکھا، انہیں مزید 75 سال کھڑا مت کیجئے۔ یہ لوگ مجھے اور آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
کیجریوال نے مزید لکھا کہ مرکزی حکومت اس منصوبہ میں بھی تبدیلی کرانا چاہتی ہے، اس کے لئے ہم تیار ہیں۔ براہ کرم اس منصوبہ کے تحت لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچانے کی اجازت دے دی جائے۔