بیدر: شیخ رضوان کا عقد مسعود
بیدر:21 /جون (اے ایس ایم) شیخ جعفر صاحب مرحوم کے فرزند شیخ رضوان ڈپلومہ ان کمپیوٹر کا عقد مسعود جناب محمد باقر علی ساکن منیار تعلیم بیدر کی دختر کے ساتھ بحسن خوبی سادگی کے ساتھ انجام پایا۔ زمستان پور میں ضیافت ولیمہ میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔اہلیہ شیخ جعفر صاحب مرحوم کی سرپرستی میں جناب سید بندگی حسینی، سید یداللہ حسینی صحافی، سید من اللہ حسینی، شیخ عمران،شیخ عرفان اور شیخ فیملی نے تمام مہمانوں کااستقبال کیا۔