الیکشن2019تازہ خبریں

پی ایم مودی نےمغربی بنگال کی حکومت گرانے کا کیا دعویٰ

کولکتہ: 29 اپریل، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکاتا کے ہگلی ضلع کے سیرامپور میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوجائے گی۔ترنمول کانگریس کے 40ممبران اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران ممتا بنرجی کے اس بیان کا بھی جواب دیا جس میں انھوں نے کنکڑ والا رس گلا تحفہ میں دینے کی بات کہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جس سرزمین نے عظیم شخصیات کو پیدا کیا اس سرزمین کا کنکڑ بھی ہمیں عزیز ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگا ل کے عوام کے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔اس ملک کے عوام غلطی کو معاف کردیتے ہیں اور دھوکہ کو کبھی بھی معاف نہیں کرتے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 23اپریل جب نتائج آئیں گے اور ہرطرف کمل ہی کمل ہوگا توترنمو ل کانگریس کے 40ممبران اسمبلی دیدی کو چھوڑ کر ہمارے پاس آجائیں گے۔یہ لوگ ہمارے رابطے میں ہیں اوردیدی کا بچنا اب مشکل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنگال میں اس وقت تبدیلی کی لہر ہے، پورے ہندوستان میں اس پر بات چیت ہورہی ہے کہ بنگال تاریخی فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔مودی نے کہا کہ چونکہ اپوزیشن جماعتیں انتخاب ہاررہی ہیں اس لیے مودی اور ای وی ایم مشین کو گالی دینا شروع کردیا ہے۔مودی نے کہا کہ آج صبح پولنگ شروع ہوتے ہی تشدد کی جو خبریں آرہی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دیدی کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں تبدیلی لانے کی بات کہی تھی مگر وہ تبدیلی کے بجائے پورے بنگال میں بدعنوانی کا بول بالا کردیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سے بدعنوانی میں مبتلا لوگ خوف زدہ ہیں اس لیے مہا ملاوٹ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!