تازہ خبریں

اب تک صرف %3.5 آبادی کی ہی ٹیکہ کاری، دنیا کے 89 ممالک ہندوستان سے آگے: کپل سبل

کپل سبل نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں صرف 3.5 فیصد آبادی کو ہی ٹیکے دیئے گئے ہیں۔ جبکہ پی اے سی میں بی جے پی نے ٹیکہ کاری پالیسی پر بحث کی مخالفت کی۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر کپل سبل نے بی جے پی پر ٹیکہ کاری کے معاملہ میں سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور ہندوستان کو ٹیکہ کاری کے معاملہ میں دنیا میں 89 ممالک سے پیچھے قرار دیا۔ اس سے قبل اس معاملہ پر پی اے سی (پبلک اکاؤنٹ کمیٹی) میں بحث کرنے کی برسراقتدار جماعت کے ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت کی تھی۔

کانگریس لیڈر کپل سبل نے جمعرات کے روز ٹوئٹ کیا، ’’ہر چیز میں سیاست ہے۔ ٹیکہ لگوا چکی آبادی کے حساب سے 24 مئی کو 75 ممالک ہندوستان سے آگے، یکم جون کو 81 ممالک ہندوستان سے آگے، 17 جون کو 89 ممالک ہندوستان سے آگے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہندوستان میں صرف 3.5 فیصد آبادی کو ہی ٹیکے دیئے گئے ہیں۔ جبکہ پی اے سی میں بی جے پی نے ٹیکہ کاری پالیسی پر بحث کی مخالفت کی۔‘‘

ادھر، حکومت نے بدھ کے روز اطلاع دی کہ ہندوستان میں 26.53 کروڑ سے زیادہ افراد کو حفاظتی ٹیکے دیئے جا چکے ہیں۔ بدھ کے روز 18 سے 44 سال کے زمرے کی کل 2067085 پہلی خوراکیں فراہم کی گئیں جبکہ 67447 افراد نے دوسری خوراک حاصل کی۔ مجموعی طور پر 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 47206953 افراد نے پہلی خوراک حاصل کر لی ہے اور ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلہ کی شروعات کے بعد سے کل 968098 لوگوں نے اپنی دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

بہار، دہلی، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اوڈیشہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں 18-44 سال کے زمرے کے 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو پہلی خوراک فراہم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!