ریاستوں سےکرناٹک

عوام مشکل میں اور قائدین سیاسی مفادات میں ‏مصروف ہیں: ویلفیئر پارٹی

بنگلورو: 17/جون (پی آر) یہ ایک المیہ ہے کہ ایک طرف کوویڈکی مشکلات میںپھنس کر ریاست کی عوام کئی طرح کی پریشانیوں  اورمصیبتوں  کاسامنا کررہی ہے تودوسری طرف ریاست کے قائدین صرف اورصرف سیاست میں ہی مصروف ہیں۔ یہ الزام ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب اللہ خان نے لگایاہے۔

انہوں نےکہا کہ ابھی مرکز سے مرکزی وزیروریاستی نگران کارارون سنگھ کی آمد ہوئی ہےاوراسطرح سلسلہ وار بی جے پی کے ریاستی قائدین کے درمیان گذشتہ دو دنوں سے اخلاقی تبدیلی کو لیکر بحث کا ماحول سرگرم ہے اور مسلسل رہنماؤں  سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔جبکہ کوویڈ کی اموات کو برداشت کرچکے خاندانوں اور لاک ڈاؤن سے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی جدوجہد کررہی ہے۔ اس بارے میں قائدین کوئی بات کرنانہیں چاہتے، بس اپنی الجھنوں میں مصروف رہنے والے بی جے پی رہنماوں کا یہ عمل قابل مذمت ہے کہتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کیا۔

مزید انہوں نے کہا کہ جس طرح ریاست کے بی جے پی قائدین ایک دوسرے سے نااتفاقی اورایک دوسرے کی تنقید میں لگے ہوئے ہیں اس سےیہ شبہ ہوتا ہےکہ کیا یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی تھی؟

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پارٹی کو چاہئے کہ وہ پہلے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے بارے میں سوچیں  اور پھر اپنے رہنمائوں کی تبدیلی کے بارے میں فکرکریں۔ کوویڈ کے مشکلات میں مبتلاء ریاست کی عوام کو فوراً راحت پہنچانے کا کام اس وقت سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، لیکن حکمران پارٹی دو حصوں میں بٹ کر بحث وتکرار میں لگی ہوئی ہے۔

عوام کی نظروں میں ایک قائد کا کیا مقام ہونا چاہئے یہ بھول چکے لیڈران اپنا غیر اخلاقی رویہ اورغیر ذمہ داریوں کی شبیہ کو سرعام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہائی کمان کو ریاست کی عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ وہ اسکی پرواہ کرتے ہیں۔ یہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ ایسے مشکل حالات میں بھی قائدین کوعوام کے مفادات کی نہیں بلکہ اپنی سیاسی بقاء اور اپنی کرسی بچانے کی فکر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!