راج شیکھر پاٹل MLA نے قومی شاہراہ پر قائم ہونے والے لے آؤٹ میں گارڈن کی جگہ کا معائنہ کیا
ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے قومی شاہراہ (نزدفقیرٹیکڑہ) پر 15 ایکڑ پر قائم ہونے جارہے نئے لے آؤٹ کا دورہ کیا اور یہاں پر چل رہے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن بلدیہ محمد افسر میاں نے راج شیکھر پاٹل کو لے آؤٹ میں تعمیرکیے جانے والے گارڈن کی جگہ کا معائنہ کروایا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس لے آؤٹ میں جملہ دیڑھ ایکڑ میں عوامی گارڈن تعمیر کیا جارہا ہے۔ لے آؤٹ قائم ہونے کے بعد یہ گارڈن ہمناآباد بلدیہ کی ملکیت ہوگا اس کے علاہ یہاں پر سی اے سائیڈ کی جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہ جگہ بھی بلدیہ کی ملکیت ہوگی۔
رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے محمد افسر میاں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے تمام بنیادی سہولتیں فراہم ہونے کے بعد ہی بلدیہ کی جانب سے لے آؤٹ میں پلاٹ فروخت کی منظوری دی جائے، اس موقع پرمحمدعبدالباقی قریشی،محمد عالم خان،محمد نیاز یاسر، محمد لیاقت پان شاپ، محمد نصیر، رکن بلدیہ محمد مظفر پٹیل، محمد نصیر کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔