بیدر: محمد فراست خان عرف عمران کا عقد مسعود
بیدر: 14/جون (اے ایس ایم) محمد آمیر خان مرحوم کے نبیرہ و جناب محمد سعادت خان مرحوم ساکن کرمانی کالونی بیدر کے فرزند جناب محمد فراست خان عرف محمد عمران خان کا عقد مسعود جناب عبدالقادرملازم این ای کے ایس آرٹی سی ساکن منیار تعلیم بیدر کی دختر کے ساتھ جامع مسجد بیدر میں انجام پایا۔ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے خطبہ نکاخ پڑھا اور پُر اثر خطاب کرتے ہوئے دعا فرمائی۔
محفل عقد و رائنا رائل پبلک اسکول بیدر میں پُر تکلف ضیافت عقد وولیمہ میں منتخب معززین شہر، علمائے دین، ماہرین قانون،ماہرین تعلیم، ماہرین صحت، ماہرین تعمیرات، صحافی، گتہ داران، تاجرین، تعلیمی،دینی ملی،مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سابقہ و موجودہ عوامی نمائندے، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔
محمد لیاقت علی خان، محمد سلیم الدین صدر اَربن بینک بیدر کی نگرانی میں جناب محمد جاوید احمد کلاس ون کنٹراکٹر، محمد عبدالسلام،محمد ماجد علی، محمد عرفان پٹھان اور عبدالقادر و سعادت خان فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔