شادی ولیمہ کی خبریں

بیدر: محمد خُسرو پرویز کا عقد مسعود


بیدر: 14/جون (اے ایس ایم) محمد یونس پٹے والے سینٹرنگ گتہ دار ساکن علی باغ بیدر کے فرزند جناب محمد خُسرو پرویز کا عقد مسعود محمد غلام ایوب ساکن منیارتعلیم بیدر کی دختر کے ساتھ عثمانیہ مسجد بیدر میں سادگی کے ساتھ انجام پایا۔ حافظ محمد مونس کرمانی صدر صفاء بیت المال بیدر نے خطبہ نکاح پڑھا اور بعنوان نکاہ کی اہمیت پر پُر اثر خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو تلقین کرتے ہوئے کہا غیر ضروری رسومات کو ترک کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ شادی بیاہ انجام دیں۔

مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے ایجاب و قبول کی کاروائی انجام دی اور دعاء فرمائی۔ ضیافت ولیمہ میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اہلیہ محمد اسماعیل پٹے والے مرحوم کی نگرانی میں جناب محمدعبدالحفیظ،محمد فاروق، محمد ادریس،محمد مزمل،محمد بلال اور محمد غلام شوکت المعاروف صدر صاحب نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!