ضلع بیدر سے

بسواکلیان: دھرم سنگھ فاؤنڈیشن روزانہ 10 کنٹل کھانا بنا کرغریب و مستحق خاندانوں میں کررہا ہے تقسیم

بسواکلیان: 5/جون (کے ایس) دھرم سنگھ فاؤنڈیشن کی جانب سے روزانہ دس(10) کنٹل کھانہ پکاکر،غریب و مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ بسواکلیان شہر کے علاوہ مختلف موضعات میں رہنے والے غریب عوام تک کھانا پہنچایا جارہا ہے۔ ایک ہفتہ سے کھانا بنا کر تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔

سونو سنگھ ہزاری کی قیادت میں اور انکے احباب منہاج نواب،عظیم الدین قاضی،جناب ہاشم ضلع بیدر اسپوک مین، اصغر صاحب اور دیگر کانگریس کے لیڈران کی جانب سے کھانا تقسیم کیا جارہا ہے جو لاک ڈاؤن کے ختم تک جاری رہیگا۔

بھوسگے فنکشن حال قلعہ گلی میں کھانا بنانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مستحقین حضرات کو چاہئے کہ وہ یہاں آکر کھانے کی پیاکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!