جوہی چاولہ کی 5 جی پردہلی ہائی کورٹ نے عرضی مسترد کردی، 20 لاکھ کا جرمانہ!
عدالت کی ڈویژن بینچ نے اداکارہ اور دیگر پر قانون کے عمل کا غلط استعمال کرنے کے لئے 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی ملک میں 5 جی ٹکنالوجی کو نافذ کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عرضی میڈیا میں پبلی سٹی کے لئے دائر کی گئی ہے۔
اداکارہ جوہی چاولہ کی صرف عرضی مسترد نہیں ہوئی ہےبلکہ ان کے اوپر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔جسٹس جے آر مدھا کی ڈویژن بینچ نے اداکارہ اور دیگر پر قانون کے عمل کا غلط استعمال کرنے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے کہا کہ اداکارہ نے عدالت کی کارروائی کا غلط استعمال کیا ہے، اس لئے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ سب پبلی سٹی کے لئے کیا گیا ہے ، کیونکہ عرضی گذار (جوہی چاولہ) کو خود نہیں پتہ کی ان کی درخواست حقائق پر مبنی نہ ہوکر پوری طرح سے قانونی صلاح پر مبنی تھی۔ یہ جرمانہ ان پر بپلی سٹی حاصل کرنے اور کورٹ کے وقت کا غلط استعمال کے لئے لگایا گیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد 5جی ٹکنالوجی کو نافذ کرنے کے خلاف اٹھنے والی تمام آوازوں کو ایک پیغام دے دیا گیا ہے کہ کوئی بھی اس معاملہ میں بغیر سوچے سمجھے عدالت کا دروازہ نہ کھٹ کھٹائے۔