ریاستوں سےمہاراشٹرا

جماعتِ اسلامی میراروڈ نے کی بیواؤں میں ماہانہ راشن کی تقسیم

میرا روڈ: 5/جون (ایس ایم ایس) جماعتِ اسلامی میراروڈ کی طرف سے 30 بیواؤں میں ماہانہ راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر جماعتِ اسلامی میراروڈ کے سیکریٹری انجینئر برکت علی نے کہا کہ ہم ہر ماہ پابندی سے 30 بیواؤں میں ماہانہ راشن تقسیم کرتے ہیں تاکہ ان کو بھکمری اور فاقہ کشی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سلسلہ گزشتہ آٹھ سالوں سے جاری ہے اور بلا ناغہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں غریب بے سہارا اور پریشان حال بیواؤں میں ماہانہ راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں راشن تقسیم کرنے کے لئے ضرورت مند کا انتخاب کس بنیاد پر کیا جاتا ہے کا جواب دیتے ہوئے انجنیئر برکت علی نے بتایا کہ یوں تو ہمارے پاس کئی لوگ نام لکھواتے ہیں مگر ہمارا بجٹ محدود ہوتا ہے اس لئے ہم صرف ان ضرورت مند بیواؤں کو راشن تقسیم کرتے ہیں جن کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رضاکار باقاعدہ گھر گھر جاکر سروے کرتے ہیں۔ کیا بیواؤں کے علاؤہ دوسروں کو راشن نہیں دیتے اس سوال کے جواب میں برکت علی نے کہا کہ ماہانہ راشن صرف بیواؤں میں تقسیم کیا جاتا ہے مگر ہنگامی حالات میں وقتی طور پر ہم دوسرے ضرورت مندوں کی بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راشن کٹ میں مہینے بھر کے لئے غذائی اجناس مصالحہ جات اور دیگر اشیاء ہوتی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!