ریاستوں سےمہاراشٹرا

جلگاؤں میں SIO نے یومِ ماحولیات کے موقع پر کی شجرکاری

جلگاؤں: 5/جون(پی آر) ایس آئی او جلگاؤں کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ آج پوری دنیا ماحولیاتی بہران کا شکار ہے۔ گلوبل وارمنگ حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے ۔ درختوں کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے آکسیجن جیسی عظیم نعمت کا فقدان ہوچکا ہے۔ ایسے میں ہر سال 5 جون کو یومِ ماحولیات ہمارے درمیان آتا ہے۔ یہ دن محض ایک دن نہیں ہوتا بلکہ یہ پورے سال بھر کی ماحولیات کے لیے تحفظ کا دن ہوتا ہے۔ یہ ہمیں پیغام پہنچاتا ہے کہ خدارا ماحول کی حفاظت کریں تاکہ ماحول سے آپ کو فائدے حاصل ہو ناکہ نقصان۔ ہم جب جب ماحول کی حفاظت کرتے ہیں خدا ہمیں اس کی بے شمار نعمتوں سے سرفراز کرتا ہے مگر جونہی ہم ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں زلزلے، سیلاب اور آکسیجن کا فقدان جیسے مصائب ہمیں آگھیرتے ہیں ۔ ایسے میں ماحول کی حفاظت ہم پر فرض ہوجاتی ہے۔

آج شہر جلگاؤں کی مشہور و معروف طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جلگاؤں ساؤتھ یونٹ ٹیم نے درخت لگا کر ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپنا فریضہ انجام دیا ہے ساتھ ہی یہ عہد بھی کیا گیا کہ ایس آئی او جلگاؤں صرف یومِ ماحولیات پر ہی نہیں بلکہ سال کے دیگر دنوں میں بھی برابر شجر کاری کرتی رہیں گی اور ہر کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ اس موقعہ پر یونٹ صدر نعمان احمد، زیان احمد، زبیر عارف، ناہل شیخ، امیر حمزہ، کونین شاہ، عمار شیخ، حسنین شاہ، اسرار شاہ، معاذ شیخ موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!