ٹرانسپورٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کئے جائیں: ویلفیئر پارٹی کرناٹک
بنگلور: 5/جون (پی آر) لاک ڈائون کے دوران کے ایس آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی تھی اور مئی کے مہینے کی تنخواہ بھی ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں ۔ ٹرانسپورٹ ملازمین کی تنخواہوں کوجلدجاری کرنے کیلئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیانے مطالبہ کیا ہے۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نائب صدر شری کانت سالیان نے پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت لاک ڈاؤن نافذ کرکےکمزور طبقے کیلئے معاوضہ جاری کریگی یہ بہت دور کی بات ہےہمیں تو افسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے اب تک سرکاری اختیارات میں موجود روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں بھی جاری کئے بغیرحکومت ملازمین کو بے وجہ پریشان کررہی ہے۔
انہوں نےمزید الزام لگایا کہ اپریل میں ہونے والی روڈ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کو سامنے رکھ کر حکومت کااس قسم کی انتقامی کارروائی کرنا حقیقت میں تکلیف دہ بات ہے۔ واضح ہوکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے1.25 لاکھ ملازمین کو مئی کے مہینے اور لاک ڈاؤن کے دوران تنخواہیں جاری نہیں ہوئی ہیں۔
شری کانت سالیان نےحکومت کے اس رویہ پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس طرز عمل نے لاکھوں ملازمین کے اہل خانہ کو کافی مشکلات میں ڈال رہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوامی مفادات کی نہ سہی کم ازکم اپنے بورڈوکارپوریشنوں میں ملازمت کررہے ملازمین کی تو فکر کرے ،البتہ عوام تو سمجھ چکی ہے کہ حکومت انکا کوئی بھلا نہیں کرسکتی۔