دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی رام دیو کے خلاف مقدمہ درج کرایا
نئی دہلی: ڈاکٹروں اور میڈیکل سائنس پر سوال اٹھانے والے یوگا گرو رام دیو کو لگاتار مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی شہروں میں ڈاکٹروں نے رام دیو کے خلاف ایف آئی درج کرائی ہے اور حال ہی میں ان کے خلاف یوم سیاہ بھی منایا گیا تھا۔ اب دہلی میڈیکل اسوسی ایشن نے بھی رام دیو کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی عرضی میں رام دیو کو کورونیل دواکے حوالہ سے بیجا بیانات اور اطلاع فراہم کرنے سے روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے وکیل راجی دتا نے کہا، ڈی ایم اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ رام دیو کے بیانات سائنس اور ڈاکٹروں کی ساخ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ مقدمہ ڈاکٹروں کے سول حقوق کے تحت درج کرایا گیا ہے۔