ریاستوں سےکرناٹک

پی ایم، سی ایم استعفیٰ دیں- ملک اور ریاست کو بچائیں: ویلفیئر پارٹی

بنگلور: 24/مئی (پی آر) مہلک وباء کوویڈ 19 سے نمٹنے میں  ناکام ہونے والی مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف آج ملک گیر سطح پر متحرکہ عوامی تحریک میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سرگرم رہی ہے۔ یہ بات ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین نے کہی۔ انہوں نے احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ اگر اس ملک کی عوام کو زندہ رہنا ہے تو پہلے اس ملک کے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا ہوگا اور ایک مناسب شخص کووزیراعظم بنانا ہوگا۔ موجودہ حالات میں ہمارے ملک کی 130 کروڑ آبادی پر موجودہ وزیر اعظم کا یہ سب سے بڑا احسان ہوگا اور مہربانی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم یہ مطالبہ اس لئے کررہے ہیں کیونکہ اسکے علاوہ وزیراعظم کے سامنے دوسرا کوئی بھی مطالبہ کرنے سے اب کوئی فائدہ نہیں رہا ہے۔ ویلفیئر پارٹی کا یہی سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی اوربی ایس یڈیورپا فوری طورپر اپنا استعفیٰ دیں اور اسطرح اس ملک کو بچائیں۔ اس موقع پر پارٹی کےریاستی سکریٹری حبیب اللہ خان،ریاستی میڈیا سکریٹری عزیز جاگیردار، ایف آئی ٹی یوریاستی صدر سلیمان، شعبہ خواتین ریاستی صدر ،طلعت یاسمین سمیت ریاست کے متعدد مقامات میں احتجاج کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!