ریاستوں سےکرناٹک

حکومت کورونا سے انتقال کرنے والے اساتذہ کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے فراہم کرے: کمارسوامی

کوویڈ ۔19 سےریاست کے ہزاروں اساتذہ مشکلات و پریشانی کا شکار ہیں، اس کی وجہ سے کئی اساتذہ اپنی جان گنوا بیٹھے، اساتذہ کو’کورونا واریئرس’ قراردیا جائے۔ کمارسوامی

بنگلورو: 24/مئی (اے این این) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جے ڈی (ایس) کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامی نے آج سلسلہ وار ٹویٹس میں حکومت پر اساتذہ کے بارے میں غفلت اور لاپرواہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف کلیان کرناٹک کے علاقے میں کووڈ 19 کی وجہ سے الیکشن اور دیگر فرائض میں حصہ لینے والے 145 سے زیادہ اساتذہ کی موت واقع ہوگئی۔ حکومت سے اپیل کی کہ وہ انھیں کورونا واریئرس سمجھے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو بطور معاوضہ 50 لاکھ روپے فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں اساتذہ کے بارے میں حکومت کے غفلت آمیز رویے اور لاپرواہی کی مذمت کرتا ہوں۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت اساتذہ کو کورونا واریر قرار دینے اور فوری طور پر ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے فوری اقدامات کرے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!